غدار یہ کرپشن کے بادشاہ سے کچھ سوالات؟؟؟؟

امریکی سی آئی اے پوری دنیا میں کیا کرتی ہے کبھی امریکی صدر کے منہ سے سچ سنا ہے؟ انگلینڈ کی ایم آئی فائیو کیا کرتی ہے کبھی برطانوی وزیراعظم نے سچ بولا ہے؟ بھارتی خفیہ ایجنسی را پاکستان، افغانستان اور بنگلہ دیش میں کیا کچھ کرتی ہے کبھی ہندوستانی وزیراعظم سے سچ سنا ہے؟ یہ خفیہ ایجنسیز اسی لئے بنائی جاتی ہیں کہ وہ دشمن کا نہ صرف وار ناکام کریں بلکہ ان کو اندرونی طور پر کمزور بھی کریں لیکن کسی بھی ملک کا موجودہ یا سابقہ وزیر اعظم ایسی باتوں کو قبول نہیں کرتا.

ہمارے تین دفعہ منتخب اور تینوں دفعہ نااہل وزیراعظم جناب میاں محمد نواز شریف صاحب نے پہلے تو لوٹ مار کا بازار گرم رکھا، خوب کرپشن کی اور پیسہ قطر، سعودی عرب اور انگلینڈ لے گئے. نوے کی دہائی میں لندن فلیٹس خریدے اور پندرہ سال تک جھوٹ بولتے رہے کہ ہماری کوئی پراپرٹی نہیں ہے. پھر یوں ہوا کہ پانامہ لیکس کی صورت میں جرمنی نے جوتا مارا. چھوٹے شریف صاحب نے الحمدللہ الحمدللہ کہتے ہوئے لندن فلیٹس کی ملکیت قبول کر لی. تفتیش شروع ہوئی تو پتا چلا کہ پاکستان کے وزیراعظم دبئی میں دس ہزار درہم پر ملازمت بھی کرتے ہیں. نااہل قرار پائے تو میاں صاحب نے اپنی پوری وفاقی کابینہ کے ساتھ عدلیہ اور فوج پر حملہ کر دیا.

پہلے پہل تو دھمکیاں دیتے رہے کہ میں سچ بول دوں گا اور بالآخر سچ بولا بھی تو کفن پھاڑ کر.. محض عدلیہ اور فوج کی مخالفت کی وجہ سے اپنے ہی ملک کے خلاف دہشت گردی قبول کرنا.. بےشک یہ کام ایک نااہل ہی کر سکتا ہے. عین ممکن ہے کہ میاں صاحب ایٹمی اثاثوں کے ایڈریس بھی بتا دیں، کہوٹہ پلانٹ میں کام کرنے والوں کے نام اور پتے بھی بتا دیں. ہماری میزائل ٹیکنالوجی اور ڈرون ٹیکنالوجی کے سیکریٹس بھی ٹی وی چینلز کو دے دیں . ریاست کا سربراہ ریاست کے رازوں کا امین ہوتا ہے، وہ مر تو سکتا ہے لیکن ریاست کی ساکھ کبھی داؤ پر نہیں لگاتا۔ لیکن یہ زلیل شخص اپنی نا اہلی اور اپنی زات کو لے کر پاکستان کی سلامتی بھی داو پر لگانے سے باز نہیں آ رہا.

میاں صاحب اسے سچ نہیں کہتے، سچ کا ہیضہ کہتے ہیں.

اول تو ممبئی حملوں میں پاکستان ملوث نہیں تھا اور اگر تھا بھی تو یہ بات قبول کرنے کی نہیں تھی. پٹواریوں کو ایسے نہیں سمجھ آئے گی. چلیں یہ بتائیں آج کتنے کشمیریوں کو ہندوستانی فوج نے قتل کیا کبھی ہندوستان نے قبول کیا ہے؟ کتنی ہی مسلمان عورتوں کی عزتیں لوٹی گئیں ہندوستان نے قبول کیا ہے؟ بابری مسجد میں کتنے ہی مسلمان شہید ہوئے ہندوستان نے قبول کیا؟ گجرات فسادات میں ہزاروں مسلمانوں کو زندہ جلا دیا گیا ہندوستان نے قبول کیا ہے؟ پاکستان میں کتنے ہی خودکش دھماکے ہوئے ہندوستان نے قبول کیا ہے؟

پاکستان مخالف بیان پر اگر الطاف حسین پر پابندی لگ سکتی ہے، ایم کیو ایم کا شیرازہ بکھر سکتا ہے تو ن لیگ کیا آسمان سے اتری ہے؟

Comments

Popular posts from this blog

*بیوی سے ہمبستری کرنے کا اسلامی طریقہ*

Today 5 top news in the world currently

چوہدری نثار اور نواز شریف کی درمیان تضاد کا سبب اصل میں کیا ہے۔