چوہدری نثار اور نواز شریف کی درمیان تضاد کا سبب اصل میں کیا ہے۔

چوہدری نثار نے بہت کچھ کہ دیا سمجھ دار کو صرف اشارہ کافی ہے ۔



www.maholnetwork.net

سابق وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار نے کہا ہے کہ میر ے پاس بے شمار ایسے راز ہیں جن کو میں ظاہر کر دوں تو خبروں میں تو آ جاؤں گالیکن اس سے پاکستان کا نقصان ہو گا میں نے نوازشریف کو مشورہ دیا تھا کہ آپ بڑے جہاز استعمال نہ کریں اور نہ ہی زیادہ غیر ملکی دورے کریں مجھے انتخابات کے بعد بھی حکومتی ایوانوں سے ملاقات کا پیغام آیا تھا لیکن میں نے ملنے سے انکار کر دیا جبکہ انتخابات سے قبل میری عمران خان سے کسی دوست کے گھر ملاقات ہوئی تھی عمران خان چاہتے تھے کہ میںپی ٹی آئی میں شامل ہوں ،چند خوشامدیوں نے نوا زشریف کو آج اس بند گلی میں پہنچا دیا ہے میں نے پانامہ فیصلے کے بعد میاں نواز شریف کو کہا تھا کہ اداروں سے ٹکراؤ نہ کریں آپ خود اپنا کیس سپریم کورٹ لے کر گئے ہیں اب فیصلہ کو تسلیم کریں نجی ٹی وی کو انٹر ویو دیتے ہوئے چوہدری نثار نے کہا کہ صحت کے معاملات کی وجہ سے پیچھلے 3 ماہ سے میں ملک سے باہر تھا آج بات کرنے کو کچھ نہیں رہ گیا ہے ہر طرف گالم گلوج کا کلچر ہے میڈیا پر بھی اور ایوانوں میں بھی، میں (ن) لیگ کے انتخابی نشان پر 4 انتخابات لڑ چکا ہوں عوام کا نمائندہ بننا اعزاز ہے میں 6 ویں دفعہ ایم پی اے کا انتخاب جیتا ہوں اگر میں نے حلف لیا تو اس کا مطلب ہے کہ میں نے قومی اسمبلی کے انتخابات پر اپنی مہرثبت کر دی ہے میں صوبائی اسمبلی کی سیٹ پر 36 ہزار ووٹوں کی اکثریت سے جیتا ہوں اگر تحریک انصاف قومی اسمبلی کی نشست سے جیتی ہے تو صوبائی اسمبلی سے کیوں ہاری انہوں نے کہا کہ میرانواز شریف سے تعلق مکمل طور پر ختم ہو چکا ہے میں نے نواز شریف کو نہ تو کوئی پیغام بھیجا ہے اور نہ ہی ان سے ملنے کی خواہش کا کوئی اظہار کیا ہے نواز شریف کو میں نے نیک دلی سے مشورہ دیا تھا کہ وہ اداروں سے تصادم کی فضا پیدا نہ کریں مگر میری بات نہ مانی گئی اگر اس وقت خاموشی اختیار کی گئی تھی تو اب خاموشی کا کیا فائدہ میاں نواز شریف کی مشکلات میں ابھی بھی کمی نہیں آئی میرا مقصد کبھی بھی میاں صاحب کو نقصان پہنچانا نہیں تھا میرا ان سے سیاسی اختلاف تھا میں نے 34 سال کی سیاست میں کبھی کوئی عہدہ نہیں مانگا میری بات کو نواز شریف توجہ سے سنتے تھے اور مجھے اس بات پر فخر ہے میری بات کو عزت و احترام سے میری جانب سے نواز شریف کو یہ مشورہ دیا گیا کہ آپ الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتیں بے شک خاموش نہ رہیں فیصلہ عدلیہ نے ہی دینا ہے آپ کو کہنا چاہئے کہ میں اپنا دفاع کروں گا اگر آپ کو کسی برگیڈیئر یاجے آئی ٹی سے شکوہ ہے تو آپ پوری فوج کو زمہ دار نہ ٹھہرائیں چوہدری نثار نے کہا کہ پاناما فیصلے کے بعد میری خواہش تھی کہ ملک اور جمہوریت کو کوئی نقصان نہ پہچنے شاہد خاقان عباسی نے مجھے کہا کہ آپ کو جو موقف ہے وہی ہمارا موقف ہے میری شاہد خاقان عباسی سے وزیراعظم ہاؤس میں ملاقات ہوئی جس میں کہا گیا کہ میاں نواز شریف کے پاس جاتے ہیں اور ان کو کہتے ہیں کہ آپ الفاظ کے چناؤ میں احتیاط برتیں لیکن میں نے رائیونڈ جانے سے انکار کر دیا بعد میں دیگر لوگ گئے اور نوا زشریف سے ملاقات کی لیکن ملاقات کے دوران میاں نوا زشریف نے ایک انقلابی وہاں بھٹایا ہوا تھا اور اس انقلابی نے جو کچھ کہا وہی میٹنگ کا نتیجہ نکلا یہ میٹنگ دو مرتبہ ہوئی لیکن دونوں مرتبہ یہ ہی نتیجہ نکلا سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ میر ا اب شہباز شریف سے کوئی رابطہ نہیں ہے میں میاں نواز شریف اور شہباز شریف کو مشورے دیتا رہا تھا کہ یہ کام نہ کریں وہ کام نہ کریں مثلا میں نے نواز شریف سے کہا کہ آپ بڑا جہاز استعمال نہ کریں غیر ملکی دورے کم کریں ریسٹ ہاؤسز پر اخراجات مت کریں نواز شریف کہتے تھے کہ اگر میں بڑا جہاز استعمال نہ کروں تو دنیا میں پاکستان کی عزت افزائی نہیں ہو گی تو میں نے کہا کہ دنیا کو معلوم ہے کہ ہمارے پاس دنیا کی بڑی ایئر لائن پی آئی اے موجود ہے آپ کے چھوٹے جہاز کے استعمال سے آپ کی عزت افزائی میںاضافہ ہو گا میاں صاحب کو علم ہے کہ میں بڑے رازوں کا امین ہوں اگر میں ان رازوں کو نکال دوں تو طوفان برپا ہو جائے گا لیکن اس کا پاکستان کو نقصان ہو گا آج پاکستان مشکل ترین حالات سے گزر رہا ہے آج غلطی کی گنجائش نہیں ہے کھائی ہمارے سامنے کھڑی ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

*بیوی سے ہمبستری کرنے کا اسلامی طریقہ*

Today 5 top news in the world currently